
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا اور بھارت کے فائنل سے قبل پہلی بار بھارتی فضائیہ اپنے فضائی کرتب کا مظاہرہ کرے گی۔
بھارتی فضائیہ کے 52 ویں اسکواڈرن کا حصہ سوریہ کرن ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل میں فضائی کرتب دکھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
سوریہ کرن ٹیم آئی اے ایف کے 52 ویں اسکواڈرن کا ایک حصہ ہے جسے ان کے سرکاری برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم 19 نومبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل سے قبل دس منٹ کا ایئر شو کرے گی۔
AdvertisementGuess What …!!#suryakiran #aerobatic #team #india #iaf #indianairforce #gujarat
#ahmedabad #riverfront #fighterjets #fighteraircraft #hawk #fighterpilot #aviation #aviationlovers #airtoairphotography #aviationphotography #cwc23 #icc #teamindia #blueskies #happylandings pic.twitter.com/asVo8Voqqm— Suryakiran Aerobatic Team (@Suryakiran_IAF) November 16, 2023
سوریہ کرن ٹیم جس میں نو ہاک طیاروں کا بیڑا شامل ہے، اتوار کو میچ سے پہلے دلکش فضائی مشقیں پیش کرے گی جس اسٹیڈیم میں موجود ایک لاکھ سے زائد تماشائی محظوظ ہو سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اعلیٰ حکومتی عہدیداران، بالی ووڈ ستارے، مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ کے اہلکار اور معروف بزنس شخصیات شرکت کریں گی۔
ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News