
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو40 لاکھ امریکی ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی.
اس کے علاوہ ہر گروپ مرحلے کی جیت کیلئے 40 ہزار ڈالر مقرر کئے گئے ہیں۔
بھارت اور آسٹریلیا دونوں ٹیمیں فائنل میچ گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ گروپ مرحلے میں ایک بار دونوں کے درمیان میچ ہوا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔
بھارت اپنے تمام 9 میچ جیتنے کے بعد زیادہ سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ ہندوستان کا 2.570 کا نیٹ رن ریٹ گروپ مرحلے میں سب سے بہتر رہا ہے۔
جوہانسبرگ میں 2003 کا فائنل آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو 125 رن سے شکست دے کر جیتا تھا۔ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والا تاریخی فائنل دیکھنے کیلئے ایک لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔
نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم 2021 میں مکمل ہوا اور اس کی گنجائش ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جبکہ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان بھی میچ اسی گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا۔
میزبان ٹیم بھارت نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2011 میں جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ جیتا ہے۔
اتوار کو ہونے والا ورلڈ کپ فائنل میچ اگر بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور کوئی نتیجہ نہ نکلا تو میچ ریزرو ڈے پر کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News