Advertisement
Advertisement
Advertisement

فہد مصطفیٰ کی یوٹیوبرز پر کڑی تنقید

Now Reading:

فہد مصطفیٰ کی یوٹیوبرز پر کڑی تنقید
فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ کی یوٹیوبرز پر کڑی تنقید

فہد مصطفیٰ کا شمار وطن عزیز کے ٹاپ اسٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ لاجواب کیا ہے۔ وہ ایک کامیاب اداکار، بہترین میزبان اور پاکستان کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے بعد انڈسٹری میں آنے والے تقریباً تمام ہی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے بہت سے نئے چہروں کو بھی متعارف کروایا تاکہ وہ بھی اپنی صلاحتیں کو منواسکیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہرمیدان میں اپنی عمدہ صلاحیتوں سے فتح کو اپنے نام کیا ہے۔ فہد مصطفیٰ گزشتہ بیس برسوں سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اس صنعت کے ارتقاء کے لیے بھی بہت کام کیا ہے جس کا اندازہ موجودہ انڈسٹری کو دیکھ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اداکاری اورمیزبانی دونوں شعبوں میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ فہد مصطفیٰ کے مشہور ڈراموں میں کنکر، میں عبدالقادر ہوں، میں چاند سی اور دوسری بیوی جیسے ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامیں شامل ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، انڈسٹری کی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کو کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یوٹیوب میں خاص طور پر ایسے یوٹیوبرز جو بے پناہ شہرت رکھتے ہیں وہ صرف اپنی ذات اور اہل خانہ پر ویڈیوز بناتے ہیں خاندان پر مبنی مواد پیش کرتے ہیں جنہیں لوگ شوق سے دیکھتے ہیں۔ ان میں معاذ صفدر، کنول اور ذوالقرنین، ڈکی بھائی اور بہت سے دوسری مشہور شخصیات ہیں جو اپنی خاندانی اور ذاتی زندگیوں کا اشتراک کرتے ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کی پیروی کرنا پسند کرتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کو حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے ان سے پوچھا  کہ اگر کوئی ایسا شخص جو یوٹیوبر یا ٹک ٹاکر ہے اور سو سوشل میڈیا پر اپنے کانٹنٹ کی وجہ سے مشہور ہے اور لاکھوں ان کے فالوورز ہیں وہ کسی ڈرامے میں آپ کا سامنے آکر کھڑے ہوجائیں تو کیا آپ انہیں اداکار کے طور پر قبول کریں گے یا کہیں گے کوئی بات نہیں۔ تو اس کے جواب میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اداکاری میری میراث نہیں ہے مسئلہ میرے ساتھ نہیں بلکہ مسئلہ ان کے ساتھ ہے بحثیت پروڈیوسر بہت سارے لوگ کانٹنٹ بناتے ہیں لیکن اس ملک میں لفظ مواد کو اوورریٹ کیا گیا ہے۔ ہر شخص کانٹنٹ کی بات کرتا ہے اور دیکھا جائے کو ئی بھی کانٹنٹ نہیں ہے یہ سب زیادہ تر اپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں اور کیا ہے ان کے پاس، گھر کے سارے دن کی روداد سناتے ہیں، یہ کونسا کونٹنٹ ہے میں اچھی کہانی سنا سکتا ہوں بری کہانی سنا سکتا ہوں لیکن میں گھر کو نہیں بیچ سکتا اور اپنے آپ کو نہیں بیچ سکتا۔انہیں یہ بات ہی سمجھ نہیں آتی کہ کسی بھی فلم کی یا ڈرامہ کی شوٹنگ میں کتنا وقت لگتا ہے کیونکہ یہ فوری ویڈیو بناتے ہیں لیکن یہ سوشل میڈیا اسٹارز دس پندرہ گھنٹے کام کرنے کے عادی نہیں ہیں جس طرح دیگر اداکار کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر