Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائنی مسلمانوں کی غزہ کے لیے ریلی، اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ

Now Reading:

فلپائنی مسلمانوں کی غزہ کے لیے ریلی، اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ

جنوبی فلپائن کے باشندوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عہد کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی فلپائن کے باشندوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور اسرائیل اور غزہ پر جنگ کی حمایت کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عہد کیا۔

اس ریلی میں مسلم منڈاناؤ کے بنگسامورو خود مختار علاقے کے کئی مقامات کا احاطہ کیا گیا جو کیتھولک اکثریتی فلپائن کا علاقہ ہے جہاں ملک کے 70 لاکھ مسلمانوں کی اکثریت رہتی ہے۔

اس ریلی کا اہتمام سیاسی، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کی تنظیموں کے اتحاد بنگسامورو ایکشن اگینسی نے کیا تھا۔

اس ریلی کا آغاز مگوئنداناؤ ڈیل نورٹے صوبے کے کوتاباتو شہر سے ایک قافلے کے ساتھ ہوا، جو چھ قصبوں کو عبور کرتے ہوئے ہمسایہ ماگوئنداناؤ ڈیل سور کے شریف اگواک میں اختتام پذیر ہوئی۔

Advertisement

بی اے اے آئی کے کمیونیکیشن آفیسر عبدالباسط بینیٹو نے میڈیا کو بتایا کہ شریف اگواک کے مقام پر ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار افراد صوبائی جمنازیم میں جمع ہوئے، جبکہ ہزاروں افراد جمنازیم کے باہر بھی موجود تھے۔

بنگسامورو کے باشندے فلسطین میں پائے جانے والے مصائب کو بیان کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خطہ 2014 ء تک چار دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے مسلح تنازعے کا مرکز تھا۔

غزہ پر سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کے جواب میں گذشتہ ماہ سے روزانہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 12 ہزار فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی صحت کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو تہائی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کا اندازہ ہے کہ تقریبا 2700 افراد جن میں 1500 نابالغ بھی شامل ہیں لاپتہ ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی بموں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے کھنڈرات میں دفن ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر