
گوجرانوالہ؛ ڈاکوؤں نے پولیس وین کو لوٹ لیا
گوجرانوالہ میں تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے تھابل دوچھہ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین کو لوٹ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سڑک سے گزرنے والے متعدد افراد کو بھی لوٹ لیا۔
تھانہ نوشہرہ ورکاں میں سب انسپکٹر شوکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا پولیس وین نوشہرہ ورکاں سے واپس تھانے جا رہی تھی،راستے میں دو گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے رکے تو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News