Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکال کر ہی دم لیں گے، مالدیپ کے نومنتخب صدر

Now Reading:

بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکال کر ہی دم لیں گے، مالدیپ کے نومنتخب صدر

مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ ملک سے بھارتی فوجیوں کی واپسی میرا اولین مقصد ہے۔

تفصیلات کے ماطبق مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ ’اُن کی حکومت ملک کے سٹریٹجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کی تقریب کے دوران محمد معیزو نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سے بھارتی فوج کو بے دخل کریں گے۔

مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری کھلے میدان میں منعقد کی گئی جو کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

Advertisement

صدر محمد معیزو سے ملک کے چیف جسٹس احمد عدنان نے حلف لیا۔ صدر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ میں کوئی غیرملکی فوج نہیں رہے گی۔

صدر محمد معیزو کا کہنا تھا کہ جب معاملہ ہماری سلامتی کا ہوگا تو میں ایک ریڈ لائن لگاؤں گا اور مالدیپ دوسرے ملکوں کی ریڈ لائن کا بھی احترام کرے گا۔

قبل ازیں مالدیپ کے صدر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ اُن کی یہ نیت نہیں کہ بھارتی افواج کو واپس بھیج کر اُس کی جگہ چینی افواج سے علاقائی توازن قائم کرنے کی کوشش کریں۔

محمد معیزو جو مالدیپ کے دارالحکومت مالے شہر کے میئر اور سات برس تک تعمیراتی وازرت کے وزیر بھی رہے ہیں۔انہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ چین سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔

مالدیپ کو جنوبی ایشیا میں سیاحت کے لیے سب سے مہنگا ملک سمجھا جاتا ہے جہاں کے ساحل سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر