
بھارت عالمی سطح پر منشیات کا گڑھ بن گیا
اسلام آباد: بھارت منشیات کی عالمی سطح پر سپلائی اور اس کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت منشیات کے حصول کے لیے مشرقی بارڈر کا استعمال کرتا ہے اور فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعے مصنوعات کو غیر قانونی نیٹورکس میں فروغ دیتا ہے ۔
این سی آر بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے جس کی مالیت 650 بلین ڈالر سے زیادہ ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادوایات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے ، بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے ملک کے اندر منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت منشیات کی اسمگلنگ میں ڈرون کے استعمال سے پاکستان میں منشیات فروشی پھیلا رہا ہے ، بین الاقوامی سطح پر منشیات کی تجارت میں بھارت کی خفیہ مداخلت کو ‘گولڈن ڈرگ سلک روٹ’ کہا جاتا ہے جس میں بھارت کی بڑی کاروباری اور سیاسی شخصیات شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت کے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے شواہد پائے گئے ۔
آئی این سی بی کی سالانہ رپورٹ 2021 رپورٹ کے مطابق بھارت ڈارک نیٹ پر منشیات کی پیداوار اور تجارت میں سر فہرست تھا ۔
عالمی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے یورپ اور شمالی امریکہ میں منشیات اسمگل کرتا ہے ۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News