Advertisement
Advertisement
Advertisement

نشے میں دھت مسافر کی طیارے کے عملے سے بدسلوکی

Now Reading:

نشے میں دھت مسافر کی طیارے کے عملے سے بدسلوکی

بھارتی مسافر طیارے میں نشے میں دھت ایک مسافر نے عملے کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا.

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق انڈیگو ایئرلائن کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے عملے کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر ایک مسافر کو حراست میں لے لیا۔

یہ واقعہ جے پور سے بنگلورو جانے والی پرواز 6 ای 556 میں پیش آیا، مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب اس نے بدسلوکی کی تو وہ نشے میں تھا اور بار بار وارننگ دینے کے باوجود اس نے اسی طرح کا برتاؤ جاری رکھا۔ تاہم ایئرلائن نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ اسے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایئر لائن نے ایک بیان جاری کیا کہ جے پور سے بنگلورو جانے والی پرواز 6 ای 556 میں ایک مسافر نشے میں تھا اور متعدد وارننگ کے باوجود عملے کے ساتھ بدسلوکی کی۔

Advertisement

مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ہمیں دیگر مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ماہ دہلی پولیس نے نیو یارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں مبینہ طور پر ہنگامہ کرنے اور عملے کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر