
ایک اور اہم شخصیت کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
ایک اور اہم شخصیت نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر سینیر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News