Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچ گئے

Now Reading:

نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچ گئے
نواز شریف

نواز شریف مری سے اسلام آباد کے لیے روانہ

قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سخت سیکیورٹی میں براستہ مری ایکسپریس وے اسلام آباد پیشی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

نواز شریف کی مری میں سیاسی مصروفیات

گزشتہ روز نواز شریف سے مری و ملحقہ علاقوں کے مقامی قائدین نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے نواز شریف کو پارٹی میں پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں آگاہ کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کے امکان کے بعد مری کی نشست پر امیدواروں کی دلچسپی بڑھ گئی، خاقان عباسی کے بیٹے بھی مری سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

مری کی نشست پر امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات واضح نظر آنے لگے، مقامی قیادت نے نواز شریف کو مری سے انتخابی میدان میں اترنے کی دعوت دی ہے جس کے بعد نواز شریف کا مری سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

مقامی قیادت نے مشورہ دیا کہ نواز شریف خود مری سے الیکشن لڑیں تو کسی کو اس فیصلے سے اختلاف کی جرات نہیں ہو سکے گی، ان کے مری سے انتخابی میدان میں اترنے پر پارٹی میں جوش و خروش بڑھے گا اور اختلافات ختم ہوں گے، موقف۔

نواز شریف نے مری کی مقامی قیادت کو اپنے آپس کے اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پارلیمانی بورڈ کی سفارش کے بعد مری سے ٹکٹ ملنے کا حتمی فیصلہ نواز شریف خود کرینگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر