بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی شائقین کرکٹ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بھارتی شائقین کرکٹ سے برداشت نہیں ہوئی اور وہ اب آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو بھی برا بھلا کہنے لگے۔
گزشتہ روز بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کو فائنل جتوانے والے آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دیں گئی تھیں اور اب بھارتی شائقین اپنے ہی ملک کی خاتون کے لیے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے گلے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریوس ہیڈکی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں
آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ وینی رامن کو سوشل میڈیا ہندوستانی فینز کی جانب سے غیر مناسب کمنٹس اور گالیاں دی گئیں۔

انسٹاگرام پر گلین میکسویل کی اہلیہ وینی رامن نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے نفرت آمیز دھمکیاں دینے والوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’’بطور بھارتی اپنے ملک کو سپورٹ کرنا جس میں آپ پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور سب سے بڑھ کر اس ٹیم کو سپورٹ کرنا جس کے لیے آپ کے شوہر اور آپ کے بچوں کے والد کھیلتے ہیں آپ کا حق ہے تاہم اپنے غصے کا رخ دنیا کے زیاہ اہم مسائل کی طرف موڑ دیں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
