Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف عاصم منیرکااسٹرائیک کورکادورہ، مشق میں حصہ لینےوالےجوانوں سےملاقات 

Now Reading:

آرمی چیف عاصم منیرکااسٹرائیک کورکادورہ، مشق میں حصہ لینےوالےجوانوں سےملاقات 
آرمی چیف سید عاصم منیر

آرمی چیف عاصم منیرکااسٹرائیک کورکادورہ، مشق میں حصہ لینےوالےجوانوں سےملاقات 

آرمی چیف سیدعاصم منیرنےاسٹرائیک کورکا دورہ کیا، دورے کے دوران انھوں نے اسٹرائیک کورکی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا اورجوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنشانِ امتیاز(ملٹری) نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اوران کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگرکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیدعاصم منیرنےتیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظرمختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنزمیں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ” زمانہ امن میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔“

Advertisement

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر