Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفر کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی

Now Reading:

سائفر کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس؛ ٹیلی کام آپریٹرز کو نوٹس جاری

سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اگست سے اب تک کے وزارت قانون کے تمام نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیدیے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سائفر کیس میں انٹراکورٹ اپیل کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ کی جیل ٹرائل کی منظوری کا ماضی کے ٹرائل پر اطلاق نہیں ہوگا۔

Advertisement

 جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق جیل ٹرائل تب ہی کیا جا سکتا ہے جب وہ اوپن ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کرے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی کا 27 جون کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق درست ہے، جیل ٹرائل ممکن ہے لیکن اس کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ29 اگست سے آج تک کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیا جاتا ہے، جیل ٹرائل سے متعلق 29 اگست، 12 ستمبر، 25 ستمبر، 3 اکتوبر اور 13 اکتوبر کے نوٹیفکیشنز غیر قانونی قرار دیے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 15 نومبر کو جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کا ماضی پر اطلاق نہیں ہو گا۔

 جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اگست کے بعد ہونے والے ٹرائل کی تمام پروسیڈنگ کاالعدم قرار دیدی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر