
2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔
2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیپمئین برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے کیوں کہ برازیل کو ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3 میچز میں شکست ایک ڈرا اور صرف 2 میچز میں جیت حاصل ہوئی ہے، یوں وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔
برزایل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے واحد ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی۔
Brazil have only TWO defeats in their home in 70 years.
AdvertisementBoth against Argentina, both against Messi. pic.twitter.com/udwKH8tLU5
— L/M Football (@lmfootbalI) November 22, 2023
ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم ان کی ٹیم نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔
خیال رہے کہ برازیل کے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والا میچ تماشائیوں کی لڑائی کی وجہ سے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوا تاہم تماشائیوں کا جھگڑا ختم کروانے کے لیے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ خود تماشائیوں کے پاس گئے اورلڑائی ختم کرنے کی کوشش کی۔
Advertisement😳🇧🇷 Brazil lose their first ever home FIFA World Cup qualifier… and it’s against Argentina. pic.twitter.com/bXuG5fSTiM
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) November 22, 2023
تاہم پولیس کی جانب سے ارجنٹینا کے تماشائیوں پر لاٹھی چارچ کرنے پر لیونل میسی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے احتجاج کیا اور بعد ازاں وہ گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے۔
حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی جب کہ میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News