Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے خواتین کرکٹ میں ٹرانس جینڈرز پر پابندی عائد کردی 

Now Reading:

آئی سی سی نے خواتین کرکٹ میں ٹرانس جینڈرز پر پابندی عائد کردی 

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ٹرانس جینڈر کرکٹرز کے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کینیڈا کی ٹرانس جینڈر کرکٹر ڈینیلے میک گاہے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی پہلی ٹرانس جینڈر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن آئی سی سی کی جانب سے قانون میں تبدیلی کے بعد وہ اب مزید ویمنز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی مرد آپریشن کے بعد خاتون بنتا ہے تو اسے خواتین کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ 29 سالہ ڈینیلے میک گاہے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم 2020 میں کینیڈا منتقل ہونے کے بعد وہ آپریشن کے ذریعے مرد سے عورت بن گئے تھے اور پھر انہوں نے کینیڈا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرتے ہوئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر راؤنڈ میں شرکت کی جس کے ذریعے ٹیمیں 2024 کے ورلڈکپ میں شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ ڈینیلے میک گاہے نے کینڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جس میں انہوں نے 19.66 کی ایوریج اور 96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 118 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر