
سلمان خان کی “ٹائیگر 3” نے 10 دن میں کتنے کروڑ کا بزنس کیا؟
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3” نے ریلیز کے صرف 10 دن میں مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
حال ہی میں یش راج فلم کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ “ٹائیگر 3 نے بھارت سمیت پوری دُنیا میں شائقین کا دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے”۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ “شائقین اپنے قریبی سینما گھروں میں جاکر ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں ٹائیگر 3 دیکھیں”۔
منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ٹائیگر 3″ کو 12 نومبر کو ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔
تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News