آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحلی قصبوں میں چوہوں سے لگنے والی بیماری طاعون پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحلی قصبوں میں چوہوں کی غیر معمولی افزائش کی وجہ سے طاعون کی بیماری پھیلنا شروع ہو چکی ہے۔
کوئنز لینڈ کے ساحلوں پر ہزاروں مردہ اور زندہ چوہے بہتے دکھائی دے رہے ہیں اور ریاست کئی مہینوں سے چوہے اور چوہے کے طاعون سے نبرد آزما ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقامی چوہوں کی آبادی میں اضافے نے چوہوں کو مزید خوراک کی تلاش میں ساحل کی طرف جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
نارمنٹن قصبے سے تعلق رکھنے والے ڈیرک لارڈ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہر جگہ چوہے موجود ہیں۔
ڈیرک لارڈ کا مزید کہنا تھا کہ چوہوں نے راتوں رات ایک کار کو تباہ کر دیا ہے اور متعدد گاڑیوں کے انجنوں میں گھس کر تاریں وغیرہ کتر ڈالی ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ چوہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہمسایہ شہر کرمبا میں بھی گھس آئے ہیں اور کچھ رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ ان کا علاقے میں سیاحت پر منفی اثر پڑے گا، کرمبا مچھلی پکڑنے اور پرندوں کو دیکھنے کی جنت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
چوہوں کی آبادی میں اضافہ افزائش نسل اور بھرپور فصل کے لئے مثالی گیلے موسم کے حالات کے امتزاج کی وجہ سے ہوا ہے۔
آسٹریلیا کی قومی سائنس ایجنسی نے 2021 کے ایک مضمون میں کہا ہے کہ جنوب مشرقی آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ حصوں میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوہوں کی آبادی طاعون کے ایسے حالات تک پہنچ چکی ہے جو 2011 کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
