Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس؛ پولیس اور نادرا کی رپورٹ پیش

Now Reading:

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس؛ پولیس اور نادرا کی رپورٹ پیش
سانحہ بلدیہ فیکٹری

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس؛ پولیس اور نادرا کی رپورٹ پیش

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پولیس اور نادرا کی جانب سے رپورٹ عدالت می پیش کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند عدالت میں پیش ہوئے اور مفرور اور اشتہاری ملزموں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

نادرا حکام کی جانب سے بھی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی، جس میں وکیل نے بتایا کہ مفروراوراشتہاری ملزمان کا ریکارڈ جو ہمیں فراہم کیا گیا وہ مکمل نہیں، فراہم کیے گئے ریکارڈ میں ملزموں کے قومی شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں، ہمیں تمام ترمعلومات فراہم کی جائیں تاکہ کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرمتعلقہ اداروں سے مزید پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 دسمبرتک ملتوی کردی۔

عدالت نے مفروراوراشتہاری ملزموں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں 50 ہزار سے زائد ملزمان مفرور و اشتہاری ہیں۔

Advertisement

صوبے بھرکےمفرورملزمان کی گرفتاری کے معاملے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ  50 ہزار58 مفرورملزمان میں سے 1 ہزار 6 سو 32 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، تین ہزار 16 مفرور ملزمان نے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 8 ہزارسے زائد مفرورملزمان کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے، سندھ بھر میں 36 ہزار سے زائد مفرور ملزمان تا حال گرفتار نہیں ہوسکے۔ اس کے ساتھ ہی سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر