
لاہورٹریفک پولیس کا کم عمرڈرائیورزکے خلاف ایکشن، 4054 مقدمات درج
لاہورٹریفک پولیس نے کم عمرڈرائیورزکے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کم عمرڈرائیونگ پر4054، بغیرلائسنس ڈرائیونگ پر 2646 مقدمات درج کرلیے۔
سی ٹی او لاہورکی جانب سے حادثات کے سدباب اور ننھی جانوں کے تحفظ کیلئے کم عمراوربغیرلائسنس ڈرائیورزکےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، 11 روز میں 4054 مقدمات درج، گاڑیاں تھانوں میں بندکردی گئیں۔
بغیرلائسنس چھ روز میں 2646 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات، بغیرلائسنس کارڈرائیونگ پر1080 جبکہ بغیرموٹرسائیکل چلانے پر 1566 مقدمات درج کیے گئے۔
مستنصر فیروزکا کہنا ہے کہ شہرخصوصا پوش علاقوں میں 190 مقامات پرخصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے اورشہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں، شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور تمام خدمت مراکز سینٹر 24/7 ہیں۔
سی ٹی او لاہورکا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے، والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔
مستنصرفیروزنے کہا کہ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اوراپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگزمت دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News