
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی جانب سے بابراعظم کی جانب سے چھوٹا ڈان کہنے پر رد عمل سامنے آگیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل نے کہا کہ گزشتہ دو دن کی پریکٹس میں مختلف پچوں پر پریکٹس کی، ماحول سے ہم آہنگ ہونے کیلیے جلد آسٹریلیا جا رہے ہیں، جہاں چار روزہ میچ سے دورہ کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔
سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام اسکو تفریح فراہم کرسکیں۔
بابراعظم کی جانب سے انہیں چھوٹا ڈان کہنے پر سعود شکیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بابر اعظم نے مذاق میں پیار میں چھوٹا ڈان کہا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریکٹس کے دوران جب سعود شکیل کیچ پکڑتے ہیں تو بابر اعظم مسکراتے ہوئے انہیں ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر 2023 سے شروع ہونے والی تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا تربیتی کیمپ شروع کردیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News