Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کے زیادہ استعمال سے آپ کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

چینی کے زیادہ استعمال سے آپ کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں؟ جانیے

چینی کا زیادہ استعمال کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ چینی کے زیادہ استعمال سے آپ کن بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

موٹاپا

چینی کا باقاعدگی سے استعمال اس میں موجود ہائی کیلوریز کے باعث وزن بڑھانے میں معاونت فراہم کرتا ہے جس کے بعد بالآخر موٹاپے کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔

قدرتی انسولین میں رکاوٹ بننا

چینی کو زیادہ کھانے سے ہمارے جسم میں موجود قدرتی انسولین میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس کے باعث خون کے خلیے انسولین کی جانب ریسپونس نہیں کر پاتے۔

Advertisement

اس وجہ سے ہمارے جسم کی بلڈ شوگر میں اتار چڑھاو آنا شروع ہوتے ہیں اور لیول 2 کی ذیابیطس ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر لیول کا زیادہ ہونا

جب ہم باقاعدگی سے چینی کو کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے خون کے شوگر لیول میں بڑھاؤ پیدا ہوتا ہے۔

اگر خون میں باقاعدگی سے شوگر لیول بڑھتا رہتا ہے تو اس کے باعث ذیابیطس کی بیماری ہو سکتی ہے۔

قوت مدافعت کا کمزور ہونا

چینی کے زیادہ استعمال سے قوت مدافعت میں کمزوری ہو سکتی ہے جس کے باعث انفیکشن اور بیماریوں کا خدشہ شدید لاحق ہو جاتا ہے۔

Advertisement

دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھنا

سفید چینی کا زیادہ استعمال ٹرائی گلائیسرائڈ لیول، بلڈ پریشر سمیت سوزش پیدا کر سکتا ہے جس کے باعث دل کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بڑھاپے کا جلدی آنا

باقاعدگی سے چینی کو استعمال کرنے سے گلائیکیشن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس سے جسم کا وقت سے پہلے ڈھلنے کا آغاز ہوتا ہے اور چہرے پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔

دانتوں کے مسائل پیدا ہونا

میٹھا کثرت سے کھانے سے دانتوں کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ منہ میں موجود بیکٹیریا اس میٹھے کو کھاتا ہے اور ایسڈ کو پیدا کرتا ہے جس سے دانتوں کو زنگ لگنے کے ساتھ کیویٹیز کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

Advertisement

غذایت میں کمی ہونا

کثرت سے چینی کا استعمال ہمارے جسم میں موجود غذائیت سے بھرپور کھانوں کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہم اہم ترین وٹامنز اور منرلز سے محروم رہ سکتے ہیں۔

کینسر کا خطرہ

چینی کے زیادہ استعمال سے چھاتی، بڑی آنت اور لبلبے کے کینسر ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر