اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر لگایا گیا جرمانہ منسوخ کردیا ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان کو لاہور بلیوز کے خلاف میچ میں پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
اعظم خان نے میچ کے دوران جو بلا استعمال کیا اس پر فلسطین کا پرچم چسپاں تھا جس کے باعث پی سی بی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔
اعظم خان پر جرمانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی اور آفیشلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے جرمانہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا تھا۔
تاہم اب پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ’’میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس کو پی سی بی نے جائزہ لینے کے بعد معاف کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔
واضح رہے کہ کسی بھی کھلاڑی یا آفیشلز کو ایسی کسی بھی چیز کے پہننے، دکھانے یا اپنے سازو سامان کے ذریعے ذاتی پیغامات کو پہنچانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
اس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز کو ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پہلے سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
