
شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ سلمان خان نے بتا دیا
بالی ووڈ کے سپُر اسٹار سلمان خان نے اداکار شاہ رخ خان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ میرا تعلق اسکرین پر نظر آنے والے تعلق سے زیادہ اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پردے کے پیچھے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو سینما کی اسکرین پر بھی اس کا عکس نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ میری ‘ آف اسکرین کیمسٹری’ سامنے دکھائی دینے والی ‘ آن اسکرین کیمسٹری’ سے زیادہ بہتر اور اچھی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں میگا اسٹارز کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے تاہم اب دونوں نے تلخیاں بھلا کر ایک دوسرے سے تعلق بحال کرلیا ہے۔ سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم ‘ پٹھان’ جبکہ شاہ رخ خان سلمان کی فلم ‘ ٹائیگر 3′ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News