Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 11 پولیس اہلکار ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 11 پولیس اہلکار ہلاک
افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 11 پولیس اہلکار ہلاک

 افغانستان کے شہر فرح میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا،  حملے کے نتیجے میں  11 پولیس اہلکار کو ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر فرح میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

 افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے فرح شہر میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور با آسانی فرار ہو گئے، حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام صعیف کے گھر پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تاہم حملے کے وقت سابق طالبان لیڈر گھر پر موجود نہیں تھے۔

اس سے قبل  رواں ماہ کےآغاز میں طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے تھے  ۔

اس حملے کے دو روز بعد افغان دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران  مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا۔

Advertisement

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر