
سہانا خان کو عالیہ بھٹ کی کونسی عادت اچھی لگی؟
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے عالیہ بھٹ کی تعریف کی ہے۔
حال ہی میں سہانا خان نے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران رول ماڈلز کی انسان کی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بات کی۔
سہانا نے عالیہ بھٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شادی کی ساڑھی دوبارہ نیشنل ایوارڈز کے لیے پہنی اور بطور ایک مشہور شخصیت ان کا یہ اقدام مجھے لگتا ہے کہ ناقابلِ یقین اور ایک انتہائی ضروری پیغام تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عالیہ بھٹ اپنی شادی کی ساڑھی دوبارہ پہن سکتی ہیں تو پھر ہمیں بھی ہر پارٹی کے لیے نیا جوڑا خریدنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جو کپڑے ہمارے پاس موجود ہیں اُنہی میں سے کوئی جوڑا دوبارہ پہن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے کپڑے تیار کرتے ہوئے بھی آلودگی پیدا ہوتی ہے جو ہمارے ماحول کو بہت متاثر کرتی ہے جس کا ہمیں احساس نہیں اور اس بات کو سمجھنا بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے نیشنل فلم ایوارڈز میں اپنی شادی کی ساڑھی زیبِ تن کی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اُن کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News