Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری

Now Reading:

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری
آصف زرداری

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارٹی آج بھی بھٹو شہید کی فلاسفی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا، جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء جمہوریت قوم کے ہیرو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوڑے کھانے اور قید کاٹنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے بہادر اور ثابت قدم کارکن پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں بچوں کے ہاتھوں میں کتاب، نوجوان کو روزگار،  کسانوں کو محنت کا منصفانہ پھل، مزدوروں سے انصاف ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگلے جہاں میں جنت اعمال سے ملے گی مگر اس جہاں میں اپنی دھرتی کو جنت بنانے کی جدوجہد جاری ہے، آئین کی اصل صورت میں بحالی کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنی زندگی قربان کی آگ اور خون کے دریا پار کیئے تھے، یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے، اگر کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ اور جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ آزاد باوقار خود مختار پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا، انشاءاللہ ہم ترقی یافتہ خود مختار پاکستان کی تعمیر کریں گے جس کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے جان  کا نذرانہ دیا تھا، قوم خاص طور نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر