سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین کی اہلیہ اور بہنوں کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ چڑھ گئی ہے، تحریک انصاف میں نند اور بھابھی کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے۔
تحریک انصاف میں نند اور بھابھی کے درمیان جھگڑا شروع
پارٹی پر قبضے کی جنگ پی ٹی آئی بنی خاندانی سیاست کا اکھاڑہ#PTI #BOLNews pic.twitter.com/sliJJaXI3H— BOL Network (@BOLNETWORK) November 30, 2023
بشریٰ بی بی اور ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی ٹیلی فونک گفتگو سامنے آ گئی جس میں دونوں شخصیات سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔
لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اپنی نندوں کے حوالے سے خوش نہیں ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین کی بہنوں کی وجہ سے مسئلہ بڑھ گیا، میری نندوں کی وجہ سے اچھا خاصا مسئلہ ہوا، بات کافی بڑھ گئی ہے۔
لطیف کھوسہ نے بشریٰ بی بی سے گلہ کیا کہ آپ کی نندوں کے مطابق میں نے ان سے بدتمیزی کی، میں تو بد تمیزی کرنے والا آدمی ہی نہیں ہوں۔
بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کو کہا کہ تینوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے آپ کے رویے کی شکایت کی ہے لیکن میں نے خان صاحب کو کہہ دیا ہے کہ میرے کیسز میں وکیل آپ ہی ہوں گے۔
آڈیو میں بشریٰ بی بی واضح طور پر لطیف کھوسہ سے اپنی نندوں کے حوالے سے کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ان کو آپ کے آفس میں جانے کی کیا ضرورت تھی، میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ ان سے زیادہ بات کروں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی تھی، پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے بھی کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے، بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
علی ظفر نے مزید کہا تھا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے، عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
