
بھارت میں مسلمان رکن اسمبلی کے دورے کے بعد ہندوتوا نے مندر کو گنگا کے پانی سے دھو دیا
بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا نے مسلمان رکن اسمبلی کے دورے کے بعد مندر کو گنگا کے پانی سے دھو دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا نے سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان رکن اسمبلی کے دورے کے بعد مندر کو دریائے گنگا کے نام نہاد مقدس پانی سے دھو دیا۔
رپورٹ کے مطابق مندر کو پاک کرنے کی غرض سے ہندوتوا نے گنگا کا پانی چھڑکا ہے جب کہ مسلمان رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے ایک رسم میں شرکت کی دعوت پر مندر کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن ہندوتوا غنڈوں کے نشانے پر
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا تنظیموں کے لوگ مسلمان رکن اسمبلی کے مندر کے دورے کے حق میں نہیں تھے۔
مسلمان خاتون کے مندر سے جانے کے بعد مندر کو دریائے گنگا کے پانی سے صاف کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ہندا توا ارکان کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے سیدہ خاتون نے کہا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کی وجہ سے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا دورہ کرتی رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News