Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

Now Reading:

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی
پاک بحریہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے فرائض انجام دیتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے۔

Advertisement

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے لئے قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے جانے والے غیر متوقع اور اچانک حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال تشویشناک حد تک کشیدہ ہو گئی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں میں حماس کی طرف سے اسرائیل پر ہونے والے سب سے بڑے حملے کے بعد پورے خطے سمیت عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

سات اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملے کے بعد روس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی روس نے تنازعہ مشرق وسطیٰ  کے حل کے لیے بنائے گئے “کوارٹیٹ” یا چار فریقی ثالثی گروپ کو بلاک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر