
آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون بابر اعظم کے معترف
آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسپنر ناتھن لیون نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
حال ہی میں غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے بابر اعظم کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔
انہوں نے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’بابر اعظم کے خلاف کھیلنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور بولرز کو ان کے سامنے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا: پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا پہنچ گئی
انہوں نے کہا ’’بابر اعظم میری نظر میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، خاص کر اسپنرز کے خلاف، وہ کلاس پلیئر ہیں اور لگتا ہے کہ وہ ہر قسم کی بولنگ کے خلاف کلاس پلیئر ہیں‘‘۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1730451545970651357
ان کا کہنا تھا ’’پاکستان میں کچھ سپر اسٹار پلیئر ہیں اور اگر میں سپر اسٹارز کی ہی بات کروں تو میری نظر میں بابر اعظم پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی ہیں، انہوں نے پچھلی مرتبہ یہاں اچھا پرفارم کیا تھا لہذا وہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوسکتے ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سیریز کے لیے کافی پرجوش ہوں جب کہ آپٹس اسٹیڈیم اور پرتھ میں کھیلنا مجھے بہت پسند ہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک چیلنج ہونے والا ہے لہذا ایک دلچسپ معرکہ دیکھنے کو ملے گا‘‘۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آج آسٹریلیا پہنچ گئی ہے جب کہ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا جو6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News