
مسلم لیگ ق نے بڑا سرپرائز دے دیا
مسلم لیگ (ق) پنجاب کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائیز دے گی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شافع حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بنیادی انسانی حقوق، مثالی معاشرے کا قیام اور پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا لازمی حصہ ہے۔ م
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بےروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے جبکہ کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی میں نمائندگی ہو گی ، کے پی کے میں پی ٹی آئی کی نو سالہ حکومت کا احتساب ضروری ہے۔ یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹرز کو فعال اور جدید کرنے کی ضرورت ہے جس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News