
بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ہوم ٹیسٹ میں شکست دے دی
بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ہوم ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے تیج الاسلام کی دس وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی۔
نجم الحسین شنتو نے بحیثیت کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح دلائی۔
A historic first! 👏
AdvertisementBangladesh record their maiden win in Tests at home against New Zealand 🔥#WTC25 | #BANvNZ | 📝: https://t.co/sKjcBFe2Df pic.twitter.com/U1fPrLvd6f
— ICC (@ICC) December 2, 2023
یہ بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف 18 ٹیسٹ میچز میں دوسری فتح ہے۔ کیویز کے خلاف بنگلادیش نے پہلی فتح 2022 میں ماؤنٹ مونگانوئی میں حاصل کی تھی۔
اس فتح کے ساتھ ہی بنگال ٹائیگرز نے دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے اور عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 12 اہم پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔
بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 310 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی سنچری کی بدولت 317 رنز بناکر 7 رنز کی لیڈ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں بنگلادیش نے 338 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلادیش کے تیج الاسلام کو میچ میں دس وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
A match-defining bowling performance from Taijul Islam 🤩#WTC25 | #BANvNZ pic.twitter.com/fEbsKUdH13
— ICC (@ICC) December 2, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News