
سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے اہم دہشتگرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا
سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے اہم دہشتگرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاور دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا۔
مردان ریجن میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔
گرفتار دہشتگرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولا بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔
پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News