Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟ جانیں اس کے 5 زبردست فائدے

Now Reading:

چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟ جانیں اس کے 5 زبردست فائدے
چیکو

لذیذ شیریں پھل چیکو کھانے کے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، غذائیت سے بھر پور چیکو ہضم کرنے میں آسان جبکہ اس پھل کا موسم عام طور پر جنوری، فروری اور مئی جولائی میں آتا ہے، چیکو کا استعمال مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات  مرتب کرتا ہے جس کے نتیجے میں بال، جلد، ناخن بھی صحت مند ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق چیکو میں فائبر، وٹامن اے، سی اور بی1 کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جبکہ معدنیات میں آئرن، فاسفورس، کوپر، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔

چیکو میں شوگر کی بھی مقدار پائی جاتی ہے، یہ معدے اور آنتوں کے لیے مفید پھل ہے، چیکو  نظام ہاضمہ کی کارکردگی درست کرنے والے انزائمز پیدا کرتا ہے جس سے بدہضمی کی شکایت دور ہوتی ہے، چیکو میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ بیماریوں کے خلاف جسم میں دفاعی نظام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق یہ معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے، چھاتی اور بڑی آنت کے سرطان میں بچاؤ کے لیے مفید ہے، چیکو کا استعمال الرجی میں بھی راحت دیتا ہے، وٹامن اے کی بھرپور مقدار رکھنے کے سبب چیکو بینائی کے لیے بھی مفید پھل ہے، اس میں موجود وٹامن ڈی توانائی فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

Advertisement

چیکو گلا ہوا ہو تو زیادہ لذیذ ہوتا ہے البتہ سارا دن دھوپ میں رہنے کی وجہ سے پھل کی تاثیر بگڑ بھی سکتی ہے۔

اس کے علاوہ دھول مٹی اور دھواں سب پھل کے اندر جذب ہوجاتا ہے، اس لئے پھل کو گھر میں لا کر دھو لیں اور پھر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے کھائیں تاکہ دل اور دماغ کو تراوٹ پہنچے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر