Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں بےسہارا بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے، گورنر پنجاب

Now Reading:

ہمیں بےسہارا بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

ہمیں بےسہارا بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں بےسہارا بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ایس او ایس  چلڈرن ویلج کے بچوں سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں میری اہلیہ اور گورنر ہاؤس کا سارا اسٹاف آپ کو گورنر ہائوس میں خوش آمدید کہتے ہیں، آپ سب روشن ستارے ہیں اور آپ کے آنے سے آج گورنر ہاؤس روشن ہو گیا ہے، محنت کر کے معاشرے میں مقام پیدا کریں اور ہمیشہ مثبت انسانیت اور ملک کی بہتری کی سوچ رکھیں اور لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کریں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایس او ایس چلڈرن ویلج کی انتظامیہ اور ساری ٹیم کو ان بچوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر تعریف کی مستحق ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کردار سازی کی بھی بہت اہم ہے، ایسے او ایس چلڈرن ویلج جیسے ادارے بے سہارا بچوں کی اچھی دیکھ بھال تعلیم و تربیت کر کے ایک نیکی کا کام سر انجام دے رہے ہیں، یہ بچے ایس او ایس چلڈرن ویلج جیسے اداروں میں بہتر تعلیم و تربیت کے بعد معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر ایسے بچوں کو معاشرے کا ایک فعال اور ذمہ دار شہری بنانے کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے، اسلام بھی ہمیں بے سہارا بچوں کے ساتھ شفقت اور محبت کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر