Advertisement
Advertisement
Advertisement

چائے کے شوقین افراد کے لئے بری خبر

Now Reading:

چائے کے شوقین افراد کے لئے بری خبر
چائے

پاکستانی پانچ ماہ میں 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے

لاہور: چائے پینے کے شوقین افراد کے لئے بری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 4 ماہ کے دوران چائے کی درآمدات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چائے کی درآمدات پر 24 کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار ڈالر (تقریباً 69 ارب 60 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے) کا کثیر زرمبادلہ صرف ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چائے کی درآمدات پر 19 کروڑ 27 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اکتوبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 6 کروڑ ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ستمبر میں چائے کی درآمد کا حجم 5 کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 5 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر 49 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ برس کے مقابلے میں چائے کی پتی کی قیمت میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا تھا، ایک سال کے دوران چائے کا کپ 20 روپے تک مہنگا ہوا، عام ڈھابے پر چائے کا کپ 70 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ ڈالرمہنگا ہونے کی وجہ سے چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی، سردی بڑھنے پر چائے کی پتی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سالانہ 140 ارب روپے کی چائے پتی درآمد کی جاتی ہے اور درآمدی نرخ کا مکمل انحصار ڈالر پر ہے، ڈالر کی تیزی چائے کے نرخ میں بھی تیزی لاتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر