Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی اور پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے درمیان معاہدوں پر دستخط

Now Reading:

جرمنی اور پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے درمیان معاہدوں پر دستخط

جرمنی اور پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے درمیان معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور جرمنی کے ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی اورصحت کے شعبہ جات میں صلاحیتوں میں اضافہ کے معاہدوں پردستخط کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسچئین یعقوب اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدوں پر دستخط کئے جو پاکستان کے ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے جرمنی کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قابل تجدید توانائی کی کارکردگی کے فروغ” نامی پروگرام کے تحت بینک نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کو 2.5 ملین یورو کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا، اس معاونت سے این ٹی ڈی سی کی تنصیبات کے موثر آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 اعلامیہ کے مطابق ”نجی شعبہ صحت میں خواتین خود روزگار” پروگرام کے لئے بینک اضافی 1.5 ملین یوروفراہم کرے گا، اس اقدام کا مقصد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 400 کلینک قائم کرکے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے جس سے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے،یہ معاونت جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تریب دیا گیاہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں تولیدی صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس موقع پر اقتصادی امور کے سیکرٹری کاظم نیاز نے جرمنی کی حکومت کی مسلسل حمایت اور پاکستان میں اقتصادی و پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں کے ایف ڈبلیو کے اہم کردار کو سراہا۔

Advertisement

 سیباسچئین یعقوب نے کہاکہ توانائی اور گورننس کے شعبوں میں کے ایف ڈبلیو کی فنڈنگ سے نہ صرف شعبوں میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی حالات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے معاہدوں سے جرمنی کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے عزم کی نشاندہی ہورہی ہے۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر، این ٹی ڈی سی انجینئر، ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر