Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں برفباری نے 145 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

روس میں برفباری نے 145 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
روس میں برفباری نے 145 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

روس میں برفباری نے 145 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برفباری کے بعد پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں برفباری نے پچھلے 145 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا جب کہ گذشتہ کئی روز سے بارش اور برفباری جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائبیریا کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کے چار میں سے تین ایئرپورٹس پر 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ پانچ پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی میئر پیوتر بیریوکوف کا کہنا ہے کہ اتوار کو شروع ہونے والی برفباری رات بھر جاری رہی جس کے باعث پہلے سے موجود برف کی سطح میں 23 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 1 لاکھ 35 ہزار افراد اور 18 ہزار آلات برف کو صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ماسکو کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 ٹرک برف میں پھنس گئے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کے رضاکاروں کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے شمال میں واقع ایئرپورٹس زیادہ متاثر ہوئے ہیں جب کہ جنوب کے دو ایئرپورٹس میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر کے جنوب مشرق میں زوکوفسکی ایئرپورٹ پر پروازیں شیڈول کے مطابق ماسکو سے روانہ ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر