انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فاسٹ بولنگ سے دھوم مچانے والے نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں جانے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھوم مچا رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان انڈر 19 میں شامل عبید شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ انہوں نے کرکٹ تو نسیم شاہ کے ساتھ ہی شروع کی تھی اور اب خواہش ہے کہ اپنے بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں۔
عبید شاہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔
عبید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہر میچ سے قبل اپنے بھائی کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور میچز سے قبل کنڈیشن کے بارے میں ان سے مشورہ بھی کرتےہیں، انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل بھی وہ نسیم سے مشورہ کریں گے کہ یو اے ای میں کیسے بولنگ کرنی ہے۔
عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں اور محمد برادرز، الٰہی برادرز اور اکمل برادرز کی طرح اپنے نام بھی ریکارڈز درج کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں نسیم نے انہیں انجری سے بچنے کیلئے بولنگ ایکشن درست کرنے کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے عمل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
