Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ پی سی ایل 9 میں کتنے پیسے لیں گے؟

Now Reading:

نسیم شاہ پی سی ایل 9 میں کتنے پیسے لیں گے؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹد کا سفر کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے لیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حاصل کرنے کے لیے پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کوششیں کررہی تھیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ فاسٹ بولر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے لیے انہیں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔

گزشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔ پی ایس ایل کو درپیش ایک اور مسئلہ شیڈولنگ کا بھی ہے، پی سی بی نے پاکستان میں میچز کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیے، ایک میں 4 جبکہ دوسرے میں 2 وینیوز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 18 فروری کو لاہور میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر