Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛عائشہ منزل پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق 2 زخمی

Now Reading:

کراچی؛عائشہ منزل پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق 2 زخمی

کراچی؛عائشہ منزل پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق 2 زخمی

کراچی میں عائشہ منزل پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میز نائن فلور پر بھی آگ کو بجھا دیا گیا ہے، پہلی اور دوسری منزلوں کے فلیٹس کی جانچ جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو اداروں نے300کے قریب افراد کو عمارت سے ریسکسو کیا۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں کو آگ لگنے کی ابتدائی اطلاع شام 5 بجکر20منٹ پر دی۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع کے 15 منٹ بعد فائر بریگیڈ عملہ2فائرٹینڈر کے ہمراہ پہنچا۔

Advertisement

ریسکیواہلکار کے مطابق پولیس کی مدد سے عمارت سے مکینوں کو ریسکیو کیا گیا، عمارت کی حالت خطرناک ہے کہیں منہدم نہ ہو جائے، آگ سے جھلس کر2افراد زخمی ہوئے، سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیے گئے ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کا کہنا ہے کہ ایک زخمی 100فیصد جھلسا ہوا ہے، زخمی کی شناخت23سالہ مصطفیٰ کے نام سے ہوئی، زخمی شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت 60 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پہلے شارٹ سرکٹ ہوا، سلنڈرمیں مرمت کے دوران آگ لگ گئی، مرمت کرنے والے نے سلنڈر باہر پھینکا تو دھماکا ہوا، جس کے بعدا ٓگ نے دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر،گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ایک فوم ( بیڈ میٹریس ) فروخت کرنے والی دکان میں لگی،آس پاس کی دکانیں بھی اسی کاروبار کی ہیں، جس کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

 فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں سے شروع ہونے والی آگ نے رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ فوم کی ایک دکان میں اچانک آگ لگی جو مزید پھیل گئی، تمام دکانوں میں فوم اور میٹرس موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، ریسکیو اداروں کی جانب سے رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا دعویٰ ہے کہ 8 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارککل اور ایک باؤزر موقع پر موجود ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عمارت سے لوگوں کے حفاظتی انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

پاک بحریہ کے فائر ٹینڈر اور عملہ آگ بجھانے میں مصروف

Advertisement

پاک بحریہ کے فائر فائٹرز کی جانب سے عائشہ منزل پر فوم مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پانے میں بھرپور معاونت جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے فائر ٹینڈر اور عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں، پاک بحریہ آگ پر قابو پانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، آگ کی شدت کے پیش نظر پاک بحریہ کے مزید فائر ٹینڈرز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 7 فائر ٹینڈرز اور تجربہ کار عملہ آگ پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں، پاک بحریہ کے جوان سول انتظامیہ کی درخواست پر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر