ہوا بازی کی صنعت کیلئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ
نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ ہوا بازی کی صنعت کیلئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں فواد حسن فواد نے وفد کو نجکاری کی ضرورت اور صورتحال سے آگاہ کیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت کی نجکاری کی حکمت عملی، ترجیحات، پی آئی اے سی ایل اور روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں نجکاری کمیشن کی استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی جائے گی، ایوی ایشن انڈسٹری کے خریداروں کی دلچسپی کو متوجہ کیا جائے گا، ہوا بازی کی صنعت کیلئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
