
امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے ہنگامی طور پر اربوں ڈالر کی امداد روک دی
امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد روک دی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پارلیمان میں سو رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کے لیے 60 ووٹ درکار تھے تاہم سینیٹ میں امداد کے حق میں صرف 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے۔
سینیٹ میں پیش کیا جانے والا بل یوکرین اور اسرائیل کی امداد کے لیے 110 اعشاریہ 5 ارب ڈالر امداد سے متعلق تھا جس میں یوکرین کی فوجی امداد کے لیے 50 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے۔
بل میں 14 ارب ڈالر غزہ میں جاری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے لیے رکھے گئے تھے۔
سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی عمل قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News