Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم دیکھ کر اپنے 3 گھنٹے ضائع کردیے؛ معروف بھارتی کرکٹر کی “انیمل” پر کڑی تنقید

Now Reading:

فلم دیکھ کر اپنے 3 گھنٹے ضائع کردیے؛ معروف بھارتی کرکٹر کی “انیمل” پر کڑی تنقید

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جے دیو اندکٹ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی ایکشن تھرلر ہٹ فلم “انیمل” پر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں کرکٹر جے دیو اندکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فلم انیمل ایک آفت ہے، آج کے دور میں بدگمانی کی تعریف کرنا اور پھر اسے محض ‘روایتی مردانگی’ کا نام دینا ایک رسوائی ہے کیونکہ ہم جنگل یا محلوں میں نہیں رہ رہے اور نہ ہی ہم جنگیں لڑ رہے ہیں۔

u1

انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اداکاری کتنی اچھی تھی، ہمیں انتقام اور تشدد وغیرہ کو لاکھوں لوگوں کے سامنے اپنی فلموں میں نہیں دکھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بُرا لگ رہا ہے کہ میں نے اپنے 3 گھنٹے ایک ایسی فلم دیکھنے میں ضائع کر دیے۔

Advertisement

بھارتی فاسٹ بولر نے فلم ‘انیمل’ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی، تاہم اُن کی پوسٹ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر