Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پی ٹی آئی کی طرح سوشل میڈیا پر انویسٹ کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

Now Reading:

ہم پی ٹی آئی کی طرح سوشل میڈیا پر انویسٹ کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف

ہم پی ٹی آئی کی طرح سوشل میڈیا پر انویسٹ کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی طرح سوشل میڈیا پر انویسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی آفس نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ضلع ننکانہ کے امیدواروں کے انٹرویو کئے ہیں، آج بہت اچھے ماحول میں انٹرویو ہوئے ہیں جنہیں ریکارڈ بھی کیا گیا ہے، ہم اپنی سفارشات پارلیمانی بورڈ کو بھیجیں گے، کسی جماعت نے اتنا منظم انداز نہیں اپنایا، ہم سب امیدواروں کی بات سن رہے ہیں اور سرویز کروا رہے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ بہترین امیدوار میدان میں اتاریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا عجیب سا طعنہ ہے، میرے حلقے کو 5 حصوں میں توڑ دیا گیا ہے، ہم الیکشن کمیشن میں گئے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، ہم اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں، الیکشن کا شیڈول سامنے آنے پر الیکشن کا ماحول بنے گا اور گرم ہو گا، الیکشن شیڈول آنے پر سیاسی گہما گہمی ہو گی، شوشے چھوڑے جا رہے ہیں لیکن ان کا الیکشن کمیشن پر فرق نہیں پڑے گا، منتخب حکومت آنے پر ہی معاشی استحکام آئے گا، ہم الیکشن کے لئے بھرپور تیار ہیں، برجیس طاہر اسلام آباد میں نواز شریف کی پیشی کے لئے موجود ہیں اس لئے وہ آج یہاں انٹرویو کے لئے نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں طلبا تنظیم یا یونینز ضرور بحال ہونی چاہیئں لیکن کچھ شرائط کے ساتھ، کسی غیر طالب علم کو اس طلبا یونین کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، ہماری پہلی ترجیح پڑھائی ہونی چاہیے، طلبہ یونین بند ہونے سے سیاسی نرسری ختم ہو گئی ہے، ہمارے منشور میں لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا شامل ہے، طلبہ تنظیمی بھی بحال ہونی چاہئیں لیکن اس پر پہلے پارلیمنٹ میں بحث ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر