
جہیز کے مطالبے پر بھارتی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
سسرال والوں کی جانب سے بھاری جہیز کے مطالبے پر بھارتی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں 26 سالہ ڈاکٹر شاہانہ نے بھاری جہیز کے مطالبے پر خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہانہ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہا کرتی تھیں جب کہ ان کے والد دو سال پہلے انتقال کرگئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہانہ رویس نامی شخص کو پسند کیا کرتی تھیں جن سے ان کی شادی ہونے والی تھی لیکن لڑکے والوں نے بھاری جہیز کا مطالبہ کردیا۔
جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا جب کہ لڑکی انکار کی وجہ سے کافی مایوس تھی جس کے باعث شاہانہ نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ ملا تھا جس میں لکھا تھا ’’ہر کسی کو صرف پیشہ اور دولت ہی چاہیے‘‘۔
لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق لڑکے کے گھر والوں نے 150 تولہ سونا، 15 ایکڑ زمین اور ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پولیس نے لڑکے کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور جہیز کی روک تھام کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ لواحقین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News