
دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیم کو بڑا دھچکا
دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرا میں چار روزہ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف تیسرے دن پرائم منسٹر الیون نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔ انہیں یہ تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا ہے جب کہ میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ابرار احمد کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف اب تک 27 اوورز کیے ہیں جب کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنالیے ہیں جب کہ اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز چودہ دسمبر سے سات جنوری تک کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News