
بھارتی اداکارہ کی خودکشی؛ معروف اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا
جنوبی بھارتی فلم پشپا کے اداکار جگدیش کو ایک اداکارہ کی خودکشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جگدیش نے اداکارہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جگدیش نے حیدرآباد کی ایک جونیئر آرٹسٹ کی تصاویر اس کی اجازت کے بغیر اس وقت بنائیں جب وہ نامناسب حالت میں تھی۔
انہوں نے آنجہانی اداکارہ کو ہراساں کیا، ان کی تصاویر ایک اور شخص کو بھی دکھائیں اور دھمکی دی کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر ریلیز کردیں گے۔
اداکارہ نے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے بعد 29 نومبر کو خودکشی کرلی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش میں اداکار جگدیش مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے جنہیں حراست میں لے کر عدالت میں بھی پیش کردیا گیا۔
عدالت نے جگدیش کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News