کیا آپ گاجر کا حلوہ کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
موسمِ سرما میں بیشتر افراد گاجر کا حلوہ کھانا پسند کرتے ہیں۔
موسمِ سرما کی اس سوغات کی تیاری کے لیے گاجروں کے ساتھ ساتھ چینی، دودھ، کھویا اور خشک میوہ جات کا استعمال ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ گاجر کا حلوہ کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
بینائی کے لیے مفید
اس حلوے کا بنیادی جز گاجر ہے جب ہی تو اسے گاجر کا حلوہ کہا جاتا ہے۔
گاجر میں بیٹا کیروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے کی شکل اختیار کرتی ہے۔
بینائی کے لیے یہ وٹامن بہت اہم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گاجر کا حلوہ کھانے سے بینائی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے
گاجر موسم سرما کی سبزی ہے اور اسے کھانے سے سرد موسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ گاجر کے حلوے میں موجود خشک میوہ اور گھی سے بھی مدافعتی نظام کو فائدہ ہوتا ہے۔
غذائی اجزا سے بھرپور
اس حلوے میں گاجروں کے ساتھ ساتھ دودھ، گھی اور گریاں جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔
یہ سب صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور ان سے جسم کو صحت کے لیے مفید متعدد اجزا ملتے ہیں، مثال کے طور پر دودھ میں پروٹین، وٹامنز، کیلشیئم اور میگنیشم جیسے اجزا ہوتے ہیں۔
گریوں میں اینٹی آکسائیڈنٹس، پروٹین اور صحت کے لیے مفید چکنائی ہوتی ہے۔
گاجر میں وٹامن اے، سی اور کے (K) کے ساتھ ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔
جِلد اور ہڈیوں کے لیے مفید
گاجر میں موجود وٹامن اے اور سی کے باعث اس حلوے کو کھانے سے جِلد کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دودھ میں موجود کیلشیئم سے ہڈیوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
سرد موسم کے اثرات سے تحفظ
اس حلوے کو کچھ افراد گرم کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ ٹھنڈے حلوے کے شوقین ہوتے ہیں۔
آپ کی پسند جو بھی ہو مگر اسے کھانے سے موسم سرما کی ٹھنڈ سے کسی حد تک تحفظ ملتا ہے۔
اس حلوے میں موجود گھی ایسا سپر فوڈ ہے جو جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور سردی کا احساس کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
