
معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمیکا سجیوان 24 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواں سال لکشمیکا سجیوان اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملیالم فلموں میں کافی معروف تھیں۔
ان کی موت متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہوئی جہاں وہ ایک بینک میں کام کرتی تھیں۔
انہیں ملیالم ٹیلی فلم کاکا میں ایک پسماندہ کمیونٹی کی غریب لڑکی کا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے سے کافی شہرت ملی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News